وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے‘ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت ملوث ہے‘ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے‘ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت ملوث ہے‘ پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمے …

افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے‘ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت ملوث ہے‘ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے‘ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت ملوث ہے‘ پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ پی ایس ایل کے پرامن انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام گیا کہ یہاں امن ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے اس سے بڑا نقصان ہوا۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کو عزت دی۔ خیال رکھا جبکہ گزشتہ تیس سالوں سے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین ملک میں قیام پذیر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے واقعہ کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔ ہمیں اپنے بارڈر کو اچھے انداز میں محفوظ بنانا ہوگا۔ پاکستان اس مسئلہ کو سفارتی سطح پر اٹھائے گا۔

Leave a Reply