اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش کر رہا ہے‘ جب افغانستان سے دہشتگردی ہوگی تو سرحد بند نہیں ہوگی تو کیا ہوگا‘ افغانستان کا موقف ہے کہ افغانستان کے جن علاقوں سے دہشتگردی ہو رہی ہے ان پر ان کا کنٹرول نہیں ہے‘ یہ قومی سلامتی کا ایشو ہے اس …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔6مارچ(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش کر رہا ہے‘ جب افغانستان سے دہشتگردی ہوگی تو سرحد بند نہیں ہوگی تو کیا ہوگا‘ افغانستان کا موقف ہے کہ افغانستان کے جن علاقوں سے دہشتگردی ہو رہی ہے ان پر ان کا کنٹرول نہیں ہے‘ یہ قومی سلامتی کا ایشو ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے‘ افغانستان پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے گا تو مسئلہ حل ہوگا‘ اپنے حلقوں کی سیاست کو قومی سیاست سے نہ جوڑا جائے‘ کرکٹ پر سیاست کا پوری قوم نے جواب دے دیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک میں سرایت کر چکی ہے۔ اگر لاہور یا کسی اور شہر میں کارروائی سے یہ تاثر ملا ہے کہ پشتونوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تو اس پر میں یہ کہوں گا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب‘ قوم یا ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پشتونوں کے خلاف کارروائی صرف افواہیں ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔







