اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025ءکا اہم کردار ہے حکومت ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے پرعزم ہے ‘ مردم شماری کرانے کا فیصلہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کا ایجنڈا صرف پاکستان کے عوام …
وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق صحت اورغذائیت کے چیلنجز پرورکشاپ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025ءکا اہم کردار ہے حکومت ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے پرعزم ہے ‘ مردم شماری کرانے کا فیصلہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کا ایجنڈا صرف پاکستان کے عوام اور ان کی خوشحالی ہے‘وہ پاکستان میں صرف پاکستان کے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں،پائیدار ترقی کے حصول کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنا ہو گا‘پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ میں جہاں پائیدار ترقی کیلئے سیکرٹریٹ قائم ہوا،پائیدار ترقی کے حصول میں معاشرے کے ہر طبقے کی شمولیت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق صحت اورغذائیت کے چیلنجز پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اورخطے کے ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے‘2013ءکے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وژن 2025ءکا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنا ہو گا‘ اس میں ہر سطح پر مشاورت انتہائی اہم ہے‘ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر بھی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونٹ بن چکے ہیں‘ پائیدار ترقی کیلئے ترقی و منصوبہ بندی کی وزارت کے یونٹس کا کردار مثبت ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔







