وزیراعظم محمد نوازشریف کاصوابی میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہماری جمہوری اقدار ‘ آئین ‘ آزادی اور طرز زندگی کے تحفظ کے لئے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار ہیں ، دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آپریشن ردالفساد مادر وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے صوابی میں …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہماری جمہوری اقدار ‘ آئین ‘ آزادی اور طرز زندگی کے تحفظ کے لئے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار ہیں ، دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آپریشن ردالفساد مادر وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے صوابی میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کی زبردست کوششوں کو سراہتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردوں سے دلیرانہ لڑائی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply