اسلام آباد7 مارچ (اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی سالانہ کانفرنس انفراسٹرکچر، توانائی، صنعت اور معاشی زونز سے متعلق معلومات کی آسان فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگی،کانفرنس سے دنیا کے سامنے میں ابھرتے ہوئے پاکستان اور مثبت و صحتمند نئے رجحانات کا پیغام دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو وزارت منصوبہ بندی میں اقتصادی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد7 مارچ (اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی سالانہ کانفرنس انفراسٹرکچر، توانائی، صنعت اور معاشی زونز سے متعلق معلومات کی آسان فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگی،کانفرنس سے دنیا کے سامنے میں ابھرتے ہوئے پاکستان اور مثبت و صحتمند نئے رجحانات کا پیغام دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو وزارت منصوبہ بندی میں اقتصادی راہداری پر سالانہ کانفرنس کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اقتصادی راہداری کے حوالے سے سالانہ کانفرنس اس سال اگست کے اواخر یا ستمبر میں کروانے کا فیصلہ کےا گےا ،کانفرنس میں پاکستان اور چین سے کاروباری برادری کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے وزارت کے اعلی حکام اور اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ سالانہ کانفرنس میں نجی شعبے، تعلیم، تجارت، صنعت، ماہرین اور محققین کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ابھی سے کوششوں کا آغاز کیا جائے، کانفرنس میں پاکستان کے نجی، صنعتی اور پیداواری شعبے کو اپنی مصنوعات کی نمائش کی دعوت دی جائے۔







