لاہور۔7 مارچ(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فنکاروں اور آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ماہ کے اندر فنکاروں اورآرٹسٹوں کے مسائل کے حل کےلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی،انہوں نے بتایا کہ وزیرا عظم خود قومی کلچر کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود …
وزیر اعظم نے فنکاروں وآرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کےلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ماہ کے اندران کے مسائل حل کرکے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی، عرفان صدیقی

مزید خبریں
لاہور۔7 مارچ(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فنکاروں اور آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ماہ کے اندر فنکاروں اورآرٹسٹوں کے مسائل کے حل کےلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی،انہوں نے بتایا کہ وزیرا عظم خود قومی کلچر کے فروغ اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے خواہاں ہیںجس کی واضح دلیل اس کمیٹی کی تشکیل ہے، وہ منگل کے روز ایوان اقبال میں فنکاروں کی فلاح وبہبودکیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں شامل فنکاروں کے نمائندوں نے تجاویز دیں کہ فنکاروں کو طبی و رہائشی سہولیات پہنچائی جائےں،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہاکہ معاشرے کو احساس کرنا چاہیے کہ وہ بھی آرٹسٹوں کے لیے مفید حکومتی کوششوں کا ساتھ دیںکیونکہ ان کے فن سے تفریح کا سامان میسر ہوتا ہے ، فنکار ساری زندگی لوگوں کو صحت مند تفریح مہیا کرتا ہے لیکن بڑھاپے میں اس کا کوئی ادارہ ساتھ نہیں دیتا۔







