وزیراعظم محمد نواز شریف کی کویت کے اپنے ہم منصب سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں گفتگو

کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحامد الصباح سے بایان پیلس میں ملاقات کی اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد پاکستانی کویت میں مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے، اس سے پاکستان کی جانب سے …

کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الحامد الصباح سے بایان پیلس میں ملاقات کی اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد پاکستانی کویت میں مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے، اس سے پاکستان کی جانب سے کویت کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت طویل عرصہ سے اقتصادی اور تجارتی شراکت دار رہے ہیں اور پاکستان کویت کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن معیشت کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لینے اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے نئے اہداف مقرر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کی سطح کے حوالہ سے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسے مکمل صلاحیت کے مطابق مزید بڑھانے کا ضرورت ہے۔ نجی شعبہ کے باہمی روابط کی حوصلہ افزائی سے تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a Reply