کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات کی۔ کویتی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کا نیشنل پارلیمنٹ کویت آمد پر استقبال کیا اور انہیں کویتی پارلیمنٹ کی ساخت اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے …
وزیراعظم محمد نواز شریف اور کویت پارلیمنٹ کے سپیکر کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
کویت سٹی ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کویت پارلیمنٹ کے سپیکر مرذوق علی الغانم سے ملاقات کی۔ کویتی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کا نیشنل پارلیمنٹ کویت آمد پر استقبال کیا اور انہیں کویتی پارلیمنٹ کی ساخت اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے دونوں چیمبرز کے کردار کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو تعاون کے اگلے مرحلہ تک بڑھانے کی تجویز پیش کی جو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی بہتر عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کی عکاسی کیلئے روابط اور باہمی دوروں کو بڑھانے کیلئے تیار ہے۔







