افغانستان ہمسایہ ممالک جیسا تعاون نہیں کر رہا ، خواجہ آصف

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ ممالک جیسا تعاون نہیں کر رہا، گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے خلوص اور سنجیدگی سے افغانستان کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوششیں کیں لیکن انکی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ ممالک جیسا تعاون نہیں کر رہا، گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے خلوص اور سنجیدگی سے افغانستان کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوششیں کیں لیکن انکی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سرحدوں پر کشیدگی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلوص، سنجیدگی اور نیک تمناﺅں کے باوجود افغانستان اس طرح تعاون نہیں کر رہا جس طرح ایک ہمسایہ بھائی کو کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 16ممالک کی فوجیں افغانستان میں کتنی دہائیوں سے موجود ہیں لیکن اگر وہ وہاں امن قائم نہیں کر سکیں تو اس میں پاکستان کا کیا قصور ہے، پاکستان نے تو اپنے خرچ سے اور لازوال قربانیاں دے کر یہاں امن قائم کیا ہے جسے یہ لوگ اب ڈسٹرب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply