اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور موجودہ حالات کے پس منظر میں فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی مزید چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی …
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور موجودہ حالات کے پس منظر میں فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں، خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور موجودہ حالات کے پس منظر میں فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی مزید چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ قائم کر دئیے گئے ہیں جو ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سمیت نیشنل ایکشن پلان اور حالیہ آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔







