بھارت، طوفانی بارش اور گرج چمک کے باعث 5 افراد ہلاک ، 300 زخمی

155
torrential rain
torrential rain

نئی دہلی ۔2اپریل (اے پی پی):بھارت کے صوبے مغربی بنگال میں شدیدطوفانی بارش اور گرج چمک کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد ہلاک ا ور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق جل پائیگوری اور مائناگوری کے علاقوں میں گزشتہ روز ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں تقریباً 10 منٹ تک جاری رہیں ، طوفان کی شدت سے بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان سے تقریباً 800 مکانات کو نقصان پہنچا اور ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنیر جی نے ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت اور ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔