وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان کا ”عربی زبان کی تدریس میں اسلامی جامعات کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت قومی تعلیمی نصاب تشکیل دینے کے مراحل میں ہے جو صوبوں کے ساتھ مل کر اس طرز پر تیار کیا جا رہا ہے کہ اس میں اخلاقی قدروں، عصری و سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کے پہلووں پر بھی توجہ دی جا سکے، …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت قومی تعلیمی نصاب تشکیل دینے کے مراحل میں ہے جو صوبوں کے ساتھ مل کر اس طرز پر تیار کیا جا رہا ہے کہ اس میں اخلاقی قدروں، عصری و سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی کے پہلووں پر بھی توجہ دی جا سکے، حکومتی اور پرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دینے کا بل بھی جلد ایوان سے منظور ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ”عربی زبان کی تدریس میں اسلامی جامعات کا کردار“ کے موضوع پر2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply