وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،دوسروں کی دل آزاری کا …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں بیان ان کی پھٹیچر اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،دوسروں کی دل آزاری کا باعث بننے والے بیانات سے گریز کیا جائے ،حکومت سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے ان خیالات کا ظہار منگل کوانہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں،ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،پی ایس ایل کا فائنل دہشت گردوں کو بے خوف پاکستان کا جواب تھا

Leave a Reply