اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی جدوجہد اورقابلیت کی بناءپرزندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،وہ مستقبل میں بھی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ آج (8 مارچ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے …
صدر مملکت ممنون حسین کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی جدوجہد اورقابلیت کی بناءپرزندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،وہ مستقبل میں بھی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ آج (8 مارچ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی خواتین نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بے مثال جدوجہد کی اور اپنا نظریاتی تشخص برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، میں توقع رکھتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں پاکستانی خواتین مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ صدر نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے تعلق سے پاکستان نے اب تک ہونے والی پیشرفت شاندار ہے اور اسے اقوام عالم میں نمایاں کرتی ہے۔







