اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 08 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے کونسل زیادہ نمائندگی کی حامل ہوجائیگی۔انہوںنے یہ بات سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتاہے کہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ …

اقوام متحدہ ۔ 08 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے کونسل زیادہ نمائندگی کی حامل ہوجائیگی۔انہوںنے یہ بات سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتاہے کہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے کونسل کو زیادہ نمائندہ حیثیت دی جاسکتی ہے اورصرف اسی صورت میں ہی علاقائی ممالک کی تمناوں اورامنگوں کو عالمی فیصلہ سازی میں جگہ دی جاسکتی ہے۔اس وقت برکس ممالک( بھارت،جاپان ،برازیل اورجرمنی) سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدا دمیں اضافے کیلئے کوششیں کررہے ہیں تاہم پاکستان اوراٹلی کی قیادت میں یونائٹڈ فار کنسینسز گروپ کی کوشش ہے کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اس طرح کی نشستوں کی مدت کو توسیع دی جائے اورممالک کودوبارہ انتخابات کا موقع بھی دیا جائے۔

Leave a Reply