سعودی شاہ سلمان مرکز یوکرین کےلیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو 10 ملین ڈالر امداد دے گا

88
King Salman Center for Aid
King Salman Center for Aid

ریاض ۔5اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو یوکرین میں اس کے آپریشنز میں مدد کےلیے 10 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق معاہدے پر شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور ورلڈ فوڈ پرواگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے آن لائن اجلاس میں دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق 141000 افراد کو انسانی بنیاد پر خوراک کی امداد فراہم کی جائیں گی۔فراہم کی جانے والی امداد یتیم خانوں، ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں تقسیم کی جائے گی۔