ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

103
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔5اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے شام میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بہت زیادہ وسیع علاقے تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ٹی آرٹی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سر براہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریش اپنے رابطے جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں سخت تشویش ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کہیں زیادہ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی۔