ایکواڈور کی حکومت کا میکسیکو کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

کوئٹو۔5اپریل (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی حکومت نے میکسیکو کے صدر کی جانب سے گزشتہ سال ملک میں ہونے والے انتخابات میں تشدد کے واقعات پر کئے گئے تبصروں پر میکسیکو کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں جلد ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ میکسیکو کے سفیر راکیل سیرور سمیک …

کوئٹو۔5اپریل (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی حکومت نے میکسیکو کے صدر کی جانب سے گزشتہ سال ملک میں ہونے والے انتخابات میں تشدد کے واقعات پر کئے گئے تبصروں پر میکسیکو کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں جلد ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ میکسیکو کے سفیر راکیل سیرور سمیک کو جلد ہی ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

بدھ کو میکسیکو کےصدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کے گزشتہ سال ہونے والے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کا موازنہ میکسیکو کے موجودہ انتخابی سیزن کے دوران حالیہ تشدد سے کیا۔ ایکواڈور کی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ قوم ولاسینسیو کے قتل پر سوگ میں ہے اورہماری کی حکومت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند ہے۔

 

مزید خبریں