اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ خواتین کو مکمل با اختیار کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،حکومت کے اقدامات خواتین کو اعتماد دینے میں معاون ہیں، خواتین کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ، میڈیا خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اگاہی پیدا …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ فاروق کا ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشیر برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ خواتین کو مکمل با اختیار کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،حکومت کے اقدامات خواتین کو اعتماد دینے میں معاون ہیں، خواتین کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ، میڈیا خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اگاہی پیدا کرنے میں اپناکردار ادا کرے ۔ پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت خواتین کا عالمی دن پہلی مرتبہ 1956 میں منایا گیا جس کا مقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ تھا۔ عائشہ فاروق نے کہا کہ وہ اس موقع پر تمام ورکنگ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، خواتین کو چاہیے کہ وہ سیاسی،معاشرتی اور معاشی شعبوں سمیت دیگر سعبہ جات میں اپنے تشخص کو اجاگر کریں ۔







