وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا داسو منصوبے کے پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام کے سلسلے میں معاہدے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسیوں میں تسلسل کے باعث بجلی کے بڑے پیداواری منصوبے پایہ تکمیل کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں‘ 2018ءتک 10400 میگاواٹ بجلی کو قومی نظام میں شامل کرنے کے ہدف کے حصول میں کامیاب ہونگے‘ سندھ طاس معاہدے پر اس کی …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسیوں میں تسلسل کے باعث بجلی کے بڑے پیداواری منصوبے پایہ تکمیل کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں‘ 2018ءتک 10400 میگاواٹ بجلی کو قومی نظام میں شامل کرنے کے ہدف کے حصول میں کامیاب ہونگے‘ سندھ طاس معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو نا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں داسو منصوبے کے پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام کے سلسلے میں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور پالیسیوں میں تسلسل کے باعث بجلی کے بڑے پیداواری منصوبے پایہ تکمیل کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داسو منصوبے کے پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام کاآغاز اس سلسلے میں اہم سنگ میل ہے، ہائیڈرو پاور کے اہم منصوبے دیامر بھاشا ڈیم میں بھی پانی کے ذخائر پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

Leave a Reply