مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) مشیرقومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے جامع سفارشات رواں ماہ کے آخر تک وزیراعظم کو پیش کر دی جائیں گی۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم کی گئی وزیراعظم کی کمیٹی نے اپنا کام شروع …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) مشیرقومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے جامع سفارشات رواں ماہ کے آخر تک وزیراعظم کو پیش کر دی جائیں گی۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم کی گئی وزیراعظم کی کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میںمختلف فلاحی اقدامات تجویز کئے گئے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ فنکاروں کی بہبود سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے 14 مارچ کو اسلام آباد میں چاروں صوبوں کے ثقافتی امور کے نگران سیکرٹریز کا اجلاس طلب کیاگیا ہے جس میں مختلف صوبوں میں ان سکیموں کا جائزہ لیاجائے گا جو فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ فن کی سرپرستی اور فنکاروں کی ہر ممکن فلاح و بہبود ایک پر امن معاشرے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ عوام کی طرف سے بھی مختلف فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی پزیرائی کے لیے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Leave a Reply