اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور میاں ریاض حسین پیرزادہ سے زمبابوے کے وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وانے نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین زمبابوے کرکٹ یونین تاوینگوا ماکوھلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور …
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ سے زمبابوے کے وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وانے کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور میاں ریاض حسین پیرزادہ سے زمبابوے کے وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وانے نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین زمبابوے کرکٹ یونین تاوینگوا ماکوھلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ تمام کھیلوں خاص کر باکسنگ اور کرکٹ میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ دونوں وزراءنے کھیلوں کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔







