صدر مملکت ممنون حسین کی عالمی مشاعرہ 2017ءکی انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادیب اور شاعرانتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے جوابی بیانیہ فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات عالمی مشاعرہ 2017ءکی انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو فنکارانہ انداز میں …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادیب اور شاعرانتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے جوابی بیانیہ فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات عالمی مشاعرہ 2017ءکی انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو فنکارانہ انداز میں قوم کے سامنے پیش کرکے رواداری اور بدعنوانی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادیب اور شاعر اپنی تخلیقات کے ذریعے نئی نسل میں وطن عزیز کی محبت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ادیب اور شاعر اقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی مقاصد اور مسائل کو اپنے فن کا حصہ بنائیں۔ ادبی تقریبات ہماری تہذیبی اقدار کا حصہ ہیں اور اس طرح کی تقریبات قوموں کی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں۔

Leave a Reply