نیلم جہلم منصوبے کی 250 میگاواٹ کی ایک ٹربائن رواں سال کے آخر تک کام شروع کردے گی ،پورا پراجیکٹ آئندہ سال دسمبر تک آپریشنل ہوجائے گا، وزیر مملکت عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں بیان

اسلام آباد ۔8مارچ(اے پی پی) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی 250 میگاواٹ کی ایک ٹربائن رواں سال کے آخر تک کام شروع کردے گی جبکہ نیلم جہلم پورا پروجیکٹ آئندہ سال دسمبر تک پوری طرح آپریشنل ہوجائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران لاوا غبیر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے نگہت پروین …

اسلام آباد ۔8مارچ(اے پی پی) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی 250 میگاواٹ کی ایک ٹربائن رواں سال کے آخر تک کام شروع کردے گی جبکہ نیلم جہلم پورا پروجیکٹ آئندہ سال دسمبر تک پوری طرح آپریشنل ہوجائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران لاوا غبیر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیر مملکت عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت پنجاب وفاقی پی ایس ڈی پی کے ذریعے غبیر ڈیم منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ ڈیم کا مقام تحصیل لاوا ضلع چکوال میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ تکمیل کے بعد تحصیل لاوا ضلع چکوال کے موضعات لاوا‘ لانڈا شاہ بلاول‘ کوٹ قاضی‘ چکڑالہ اور تحصیل میانوالی کے علاقوں کو مستفید کرے گا۔

Leave a Reply