اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت زندگی کے ہر شعبہ اور ہر سطح پر خواتین کی جامع شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواتین نے کاروبار، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاست جیسے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حکومتی سطح پر مختلف بین الاقوامی تنظیموں میں اہم عہدوں پر …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت زندگی کے ہر شعبہ اور ہر سطح پر خواتین کی جامع شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواتین نے کاروبار، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاست جیسے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حکومتی سطح پر مختلف بین الاقوامی تنظیموں میں اہم عہدوں پر فائز ہوئیں۔ یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب عالمی برادری کے ساتھ مل کر خواتین کا بین الاقوامی دن منا رہے ہیں۔ اس دن کا موضوع چینجنگ ورلڈ آف ورک، کرہ ارض 2030ءتک 50-50 ہے۔ وزیراعظم نے صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور انسانی حقوق کے نئے اور موجودہ اعلانات پر موثر عملدرآمد کیلئے 2030ءکے ایجنڈے پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان خواتین کو مساوی حیثیت دیتا ہے، آرٹیکل 18 کے تحت خواتین کو ہر پیشہ میں شامل ہونے کا حق دیا گیا ہے جبکہ آرٹیکل 25 میں مساوات اور غیر امتیازی سلوک پر زور دیا گیا ہے۔







