وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایوان بالا میں پالیسی بیان

اسلام آباد ۔8مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے دوہرے ٹیکسوں سے بچاﺅ کا دوطرفہ معاہدہ 21 مارچ کو ہو جائے گا جبکہ 7 جون کو پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ او ای سی ڈی پر دستخط کردے گا۔ بدھ کو ایوان بالا میںپالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سوئس بنکوں …

اسلام آباد ۔8مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے دوہرے ٹیکسوں سے بچاﺅ کا دوطرفہ معاہدہ 21 مارچ کو ہو جائے گا جبکہ 7 جون کو پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ او ای سی ڈی پر دستخط کردے گا۔ بدھ کو ایوان بالا میںپالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سوئس بنکوں میں رقوم کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے تسلیم کرلیا گیا ہے‘ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط 21 مارچ کو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 2005ءمیں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈبل ٹیکسیشن کا معاہدہ کیا تھا۔ 2013ءمیں جب ہماری حکومت آئی تو کابینہ میں سمری کے ذریعے اجازت طلب کی کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔ میں نے سمری میں پاکستانیوں کے سوئٹزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کی رقوم کا حوالہ بھی دیا ہے۔

Leave a Reply