کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی شدید مذمت

کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی شدید مذمت پاکستان ہر قسم کی دہشت گردکی مذمت کرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لوا حقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بدھ …

کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی شدید مذمت
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردکی مذمت کرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بدھ کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لوا حقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے بدھ کو کابل میں فوجی ہسپتال پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردکی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے افغان حکومت اور عالمی برادری کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply