پیمرا کا 27 نجی ٹی وی چینلز کو لاہور میں 23فروری کو بم دھماکہ کی غیر مصدقہ خبر پر 15مارچ تک جواب داخل کروانے کا حکم

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 27 نجی ٹی وی چینلز کو گلبرگ لاہور میں 23فروری کو بم دھماکہ کی غیر مصدقہ اور جعلی خبر پر ناظرین سے معذرت نہ کر نے کی بنا پر اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردیئے اور انہیں 15مارچ تک جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا۔ پیمرا اتھارٹی نے 3مارچ کو ہونے والے 126ویں اجلاس میں29ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 27 نجی ٹی وی چینلز کو گلبرگ لاہور میں 23فروری کو بم دھماکہ کی غیر مصدقہ اور جعلی خبر پر ناظرین سے معذرت نہ کر نے کی بنا پر اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردیئے اور انہیں 15مارچ تک جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا۔ پیمرا اتھارٹی نے 3مارچ کو ہونے والے 126ویں اجلاس میں29ٹی وی چینلوں کو گلبرگ دھماکہ کی جعلی خبر نشر کرنے پر جر مانہ کیا تھا۔ نجی قومی ٹی وی چینلوں کو 10، 10لاکھ روپے جبکہ علاقائی چینلوں کو 5، 5لاکھ روپے کی ادائیگی اور ناظرین سے معذرت نشر کرنے کا حکم دیا تھا ۔

Leave a Reply