اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بدھ کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کے علاوہ پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے علاقائی معاملات سے متعلق پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ لہر …
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بدھ کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل(ر)ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کے علاوہ پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے علاقائی معاملات سے متعلق پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا جس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان افغانستان کیساتھ بہتر اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں سیاسی مصالحت کے حصول کیلئے مثبت اور موثر کردار ادا کرے۔دونوں فریقوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے برطانیہ میں پاکستان کیساتھ تعلقات کے بارے میں مثبت احساسات کو سراہا۔







