اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت او رذہین ہیں، ہماری آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے، پاکستان کی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو …
پاکستان کی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،کامران مائیکل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت او رذہین ہیں، ہماری آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے، پاکستان کی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہو گا، حکومت نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کئے ہیں، حکومت نے غریب گھرانوں کی بچیوں کو سکالر شپ کے ذریعے معیاری تعلیم کے مواقع دےئے ہیں۔







