اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے اپنے بیان مےں کہا ہے کہ آج کے دن خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرے کا دن ہے ۔ خواتین کی سماجی ، معاشرتی اور سیاسی قدروں کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ کی …
خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اعلی ترین مثال نبی اکرم کی زندگی سے ملتی ہے،سنیٹر عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے اپنے بیان مےں کہا ہے کہ آج کے دن خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرے کا دن ہے ۔ خواتین کی سماجی ، معاشرتی اور سیاسی قدروں کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اعلی ترین مثال نبی اکرم کی زندگی سے ملتی ہے۔ ان کی اپنی بیٹی اور ازواج سے برتاﺅ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یہ پیغام کہ ملکی ترقی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں، ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ میں آج کے دن ہر میدان میں کردار ادا کرنے والے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔







