فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔ ان میں شوکت علی ولد عبدالجبار، امداد اللہ ولد عبدالواحد، صابر شاہ ولد سید احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور نور علی ولد فضل غنی شامل ہیں۔ شوکت علی تحریک …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔ ان میں شوکت علی ولد عبدالجبار، امداد اللہ ولد عبدالواحد، صابر شاہ ولد سید احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور نور علی ولد فضل غنی شامل ہیں۔ شوکت علی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا، جس میں فوجی شہید اور زخمی ہوئے۔ شوکت علی نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر پانچ الزامات کا مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔

Leave a Reply