یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پہلی مرتبہ رمضان المبارک کے دوران 44 ارب روپے کی سیلز کے حصول کو ممکن بنایا ، ترجمان

170
utiliti

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک کے دوران پہلی مرتبہ 44 ارب روپے کی سیل کی ہے، اور متعین سیل ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کمپیوٹرائزیشن کی بدولت مانیٹرنگ کو ممکن بنایا گیا اور ہر ٹرانزکشن کو ریکارڈز کا حصہ بنایا۔

کارپوریشن نےبہتر حکمت عملی کی بدولت اور منظم سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اتنے بڑے سیل ہدف کے حصول کو ممکن بنایا۔حالیہ کارکردگی کے باعث جہاں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کا اعتماد بحال ہوا وہاں وفاقی حکومت کے اس احسن اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے ۔