امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے مسودہ کی کاپی دی تھی جو حکومت کو …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے مسودہ کی کاپی دی تھی جو حکومت کو پیش کر دی ہے، تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے 9 نکات پر اپنی آراءدیں گی، تمام جماعتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں فوجی عدالت کی ضرورت کو بھی سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہو گا۔

Leave a Reply