اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے تضحیک آمیز الفاظ ہماری خوشیوں اور ملک پر حملہ ہیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کچھ فیصلے پاکستان کی عوام کو کرنے ہیں اور …
عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے تضحیک آمیز الفاظ ہماری خوشیوں اور ملک پر حملہ ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے تضحیک آمیز الفاظ ہماری خوشیوں اور ملک پر حملہ ہیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کچھ فیصلے پاکستان کی عوام کو کرنے ہیں اور اس کا اختیار عوام کے پاس ہی چھوڑنا چاہئے۔ پی ایس ایل ایک ایسا ایونٹ تھا جس میں جوش اور ولولہ تھا یہ جوش و ولولہ پوری قوم نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جوش و ولولہ میں غیر ملکیوں کھلاڑیوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ اس میں ویون رچرڈ اور ڈیرن سمی جیسے عظیم کھلاڑی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو تضحیک کا نشانہ بنانا قابل افسوس ہے۔







