پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ کی اردن کے سابق ولی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ جو اردن کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے بدھ کو سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی و سیکورٹی تعاون کے امور کا جائزہ لیا۔ بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم، کارکردگی اور علاقائی امن و سلامتی برقرار …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ جو اردن کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے بدھ کو سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی و سیکورٹی تعاون کے امور کا جائزہ لیا۔ بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم، کارکردگی اور علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تربیت، ٹیکنیکل مین پاور اور مہارت کی فراہمی کے شعبہ میں اردن کی مسلح افواج کیلئے پاکستان کے جاری تعاون کا اعادہ کیا۔ شہزادہ حسن بن طلال نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تعریف کی جو ٹھوس بنیادوں اور تاریخی تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے خطہ میں جامع سمندری سلامتی اور اردن کی رائل نیول فورس کو مختلف شعبوں میں تعاون پر پاک بحریہ کی تعریف کی۔

Leave a Reply