وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

لاہور۔8 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرکے دنیا کو بتا دیا کہ دہشتگردی کو شکست دیدی ہے ، اس میچ نے پاکستان کو دنیا میں نئی شناخت دی ہے اور اس کے عزم کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ بعض لوگوں کے تضحیک آمیز بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان کے ساتھ کھڑے …

لاہور۔8 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرکے دنیا کو بتا دیا کہ دہشتگردی کو شکست دیدی ہے ، اس میچ نے پاکستان کو دنیا میں نئی شناخت دی ہے اور اس کے عزم کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ بعض لوگوں کے تضحیک آمیز بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے والے کھلاڑی ہمارے محسن اور ہیرو ہیں۔ نسلی بنیاد پر نازیبا الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے۔ عمران خان کو احساس ہونا چاہیے وہ خود باﺅلر تھے، پی ایس ایل کے معاملے پر ان کی لائن لینتھ ٹھیک نہیں وہ فیصلے اپنے مزاج کے مطابق کرتے ہیں . قوم کی امنگوں کے مطابق نہیں۔ اگر اس طرح کے فیصلے کرتے رہے تو 2018ءمیں دوتہائی اکثریت دلانے میں ہماری مدد کریں گے، فوجی عدالتوںپر پوری قوم متفق ہے پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے بہت جلد اتفاق رائے سے بل پاس ہوگا۔

Leave a Reply