اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمونائزیشن (جی اے وی آئی) اور اس کے پارٹنرز کے تعاون سے ملک میں گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران ایمونائزیشن کی کوریج میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ بدھ کو یہاں گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمونائزیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے بات چیت کرتے …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمونائزیشن کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمونائزیشن (جی اے وی آئی) اور اس کے پارٹنرز کے تعاون سے ملک میں گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران ایمونائزیشن کی کوریج میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ بدھ کو یہاں گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ ایمونائزیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماں اور بچہ کی صحت پر حکومت پاکستان اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایمونائزیشن کے توسیعی پروگرام کیلئے وسائل کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے جس سے ماں اور بچہ کو تحفط کے ساتھ ساتھ ہر سال لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ انہوں نے ورلڈ بینک، یونیسف، یو ایس ایڈ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن سمیت جے اے وی آئی اور اس کے پارٹنرز کے تعاون کو سراہا۔







