وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات،ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،گورنر سندھ

کراچی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے موجودہ صورتحال اور دیگر اہم ایشوز کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ گورنر ہاﺅس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ گورنر محمد زبیر …

کراچی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے موجودہ صورتحال اور دیگر اہم ایشوز کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ گورنر ہاﺅس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سندھ بالخصوص کراچی میں امن کی بحالی بھی موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے داخلی اور خارجی خطرات کے مقابلے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک جامع اور موثر حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور رس فیصلوں سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) سیف نے بھی گورنر سندھ سے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply