اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں سویٹ ہومز کی مانیٹرنگ کریں،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد ۔9 مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال میڈیکل ‘ تعلیم‘ خصوصی فیملی منصوبے کے تحت مستحق افراد کی مالی مدد کرتا ہے‘ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں سویٹ ہومز کی مانیٹرنگ کریں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مبشر کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ملک بھر …

اسلام آباد ۔9 مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال میڈیکل ‘ تعلیم‘ خصوصی فیملی منصوبے کے تحت مستحق افراد کی مالی مدد کرتا ہے‘ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں سویٹ ہومز کی مانیٹرنگ کریں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مبشر کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ملک بھر میں 34 سویٹ ہومز قائم ہیں۔ پاکستان بیت المال میڈیکل ‘ تعلیم‘ خصوصی فیملی منصوبے کے تحت مستحق افراد کی مالی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سویٹ ہومز کے لئے زمرد خان کا بڑا کردار ہے۔ ملک میں قائم دیگر سویٹ ہومز کو بھی اسی معیار پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی بیت المال سے استدعا کریں گے کہ وہ کراچی میں بیت المال کے دفتر کا دورہ کریں۔

Leave a Reply