وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑے کالے دھن سے پاکستان کی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو سکتی ہے پاناما کے حوالے سے وزیراعظم کے خلاف کیچڑ اچھالا گیا ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے سوئس بنکوں سے کالا …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑے کالے دھن سے پاکستان کی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو سکتی ہے پاناما کے حوالے سے وزیراعظم کے خلاف کیچڑ اچھالا گیا ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے سوئس بنکوں سے کالا دھن واپس آجائے اس کا ریکارڈ ملتا ہے یا نہیں یہ وقت بتائے گا تاہم اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ اس کا ریکارڈ موجود نہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئس بینکوں میں پڑے کالے دھن سے پاکستان کی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو سکتی ہے پاناما کے ساتھ سوئس بینکوں کا تعلق نہیں۔ کالا دھن سوئٹزر لینڈ میں ہے، انہوں نے کہا کہ پاناما کے حوالے سے وزیراعظم کے خلاف کیچڑ اچھالا گیا ہے۔

Leave a Reply