اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے دیرینہ خواہش پر وزیراعظم صوبہ کا دورہ کریں گے ، سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رقوم کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ پر اتفاق ہواہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سندھ کی عوام …
پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل کی میڈیا سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے دیرینہ خواہش پر وزیراعظم صوبہ کا دورہ کریں گے ، سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رقوم کے بارے میں معلومات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ پر اتفاق ہواہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سندھ کی عوام کی دیرینہ خواہش پر آج ٹھٹھہ جائیں گے اور سندھ کے لوگوں کو خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آمد پر ہم نے بلاول کا خیرمقدم کیا تھا ، وزیراعظم آج سندھ کی عوام کو اچھی خوشخبریاں دیں گے انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی بلیک منی کے حوالے سے وہاں کے ایک ادارے کا پاکستان ممبر بنا ہے جس سے اب پاکستان 90 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے یہ ادارہ سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی رقوم کے حوالے سے معلومات دے گا ۔ رانا افضل نے کہا کہ گستاخانہ مواد پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہوا ہے ۔







