امریکی حکومت پاکستان کے فعال چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے میں پندرہ ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک کا بیان

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تین نجی فنڈز کے اشتراک سے پاکستان کے فعال چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے میں لگ بھگ ساڑھے پندرہ ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔یو ایس ایڈ کے پروگرام پاکستان پرائیوٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (پی پی آئی آ ئی) کے تحت معاشی نمو …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تین نجی فنڈز کے اشتراک سے پاکستان کے فعال چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے میں لگ بھگ ساڑھے پندرہ ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔یو ایس ایڈ کے پروگرام پاکستان پرائیوٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (پی پی آئی آ ئی) کے تحت معاشی نمو میں تیزی آئے گی اوریہ سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش ثابت ہوں گے۔ یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی پی آئی آ ئی کے تحت قائم کردہ تمام تینوں نجی ایکویٹی فنڈز سرمایہ کاری کررہے ہیں۔پی پی آئی آ ئی ابراج پاکستان فنڈ، پاکستان کیٹالسٹ فنڈ اور بولترو گروتھ فنڈ پر مشتمل ہے۔ پیشہ ورانہ انداز میں چلائے جانے والے یہ تینوں سرمایہ کاری فنڈز پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ایکویٹی سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔

Leave a Reply