سوئس حکومت کے ساتھ معاہدہ کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سوئس حکومت کے ساتھ معاہدہ کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی، مراد سعید نے آج پارلیمنٹ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا وہ اکثر ٹی وی ٹاک شوز میں بھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے سوئس بینکوں میں پڑی دولت کو واپس لانے کے اقدامات کو سراہا جانا چاہئے۔ حکومت سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ایمک معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں پڑی پاکستانیوں کی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی کہ وہاں ٹوٹل کتنی رقم پڑی ہے اس پیسے کو واپس لایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیک کیا جائے گا کہ یہ دولت قانونی طور پر باہر گئی یا غیر قانونی طور پر، آیا اس پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔







