اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے گراﺅنڈ فلور پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف پر پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی دست درازی کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے سپیکر آفس کو …
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے گراﺅنڈ فلور پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف پر پی ٹی آئی کے رکن مراد سعید کی دست درازی کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے سپیکر آفس کو آگاہ کیا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ پٹھانوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تعصب درست نہیں۔ پٹھان مہمان نواز قوم ہیں۔ اگر اس بات کو مد نظر رکھا جائے تو مہمان کھلاڑیوں کے حوالے سے کسی کو بھی نازیبا الفاظ ادا نہیں کرنے چاہئیں تھے۔







