وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شعیب احمد صدیقی کی پی آئی ڈی، پیمرا، پی بی سی اور پی ٹی وی کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پی آئی ڈی، پیمرا، پی بی سی اور پی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ اشتہارات ،مطبوعات اور براڈکاسٹس میں اخلاقیات اور شائستگی کے اقدار کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری اطلاعات جو جمعرات کو توہین رسالت کیس میں فوری نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے نے …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پی آئی ڈی، پیمرا، پی بی سی اور پی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ اشتہارات ،مطبوعات اور براڈکاسٹس میں اخلاقیات اور شائستگی کے اقدار کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری اطلاعات جو جمعرات کو توہین رسالت کیس میں فوری نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے نے عدالت کی ہدایات تحریری طور پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کو پہنچائیں کہ اشتہارات، مطبوعات اور براڈ کاسٹس میں اخلاقیات اور شائستگی کی اقدار شامل کی جائیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ معاشرے کے اخلاقی اور سماجی دھارے کے تحفظ کیلئے حساس امور پر توجہ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے تحت موثر طور نمٹا جائے۔

Leave a Reply