اقلیتوں کے مفادات اور جائز حقوق کا تحفظ کرنا آئینی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر کامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مفادات اور جائز حقوق کا تحفظ کرنا آئینی ذمہ داری ہے اور بچہ، ماں، خاندان اور شادی کا تحفظ بھی اسی ذمہ داری میں شامل ہے، ہندوﺅں کی شادیوں کی رجسٹریشن کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں تھا، موجودہ حکومت نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق سمیت …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مفادات اور جائز حقوق کا تحفظ کرنا آئینی ذمہ داری ہے اور بچہ، ماں، خاندان اور شادی کا تحفظ بھی اسی ذمہ داری میں شامل ہے، ہندوﺅں کی شادیوں کی رجسٹریشن کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی قانون نہیں تھا، موجودہ حکومت نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عزم کررکھا ہے، قومی اسمبلی نے ہندوﺅں کی شادیوں کے بارے میں تاریخی ہندو میرج بل سینٹ کی ترمیمی تجاویز کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہندو میرج بل 2017ءملک میں رہنے والی ہندو کمیونٹی کی شادیوں کو ریگولیٹ کرنے بارے پہلا پرسنل لاءہے۔ یہ بل پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کر لیا گیا ہے اور اب اس بل کے قانون بن جانے کےلئے صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

Leave a Reply