چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر تعمیر نیب ہیڈکوارٹرکے دورہ کے موقع پر ہدایت

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو) نیب( کے ہیڈکوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح 10 اپریل کو کیا جائے گا‘ اس بات کا اعلان چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈکوارٹر کی سیکٹر جی فائیو ون اسلام آباد میں زیر تعمیر عمارت کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے تعمیراتی کام میں عملی پیشرفت اور کام کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔ چیف ایگزیکٹو …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو) نیب( کے ہیڈکوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح 10 اپریل کو کیا جائے گا‘ اس بات کا اعلان چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈکوارٹر کی سیکٹر جی فائیو ون اسلام آباد میں زیر تعمیر عمارت کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے تعمیراتی کام میں عملی پیشرفت اور کام کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر (این) پاک پی ڈبلیو ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے گزشتہ دورہ کے موقع پر ہدایت کی روشنی میں کام کی رفتار میں تیزی لائی گئی ہے، گرینائیٹ، بیرونی گلاس اور فرش پر ٹائلوں کی فکسنگ کا کام جاری ہے، عمارت کے بیرونی حصہ میں کام کے ساتھ ساتھ اندرونی حصوں میں فالز سیلنگ، پی وی سی پینلنگ سمیت دیگر کام کو مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، جنریٹرز، لفٹس،ایچ وی اے سی سسٹم سمیت مشینری کا انتظام ہوگیا ہے جو جلد تعمیراتی مقام تک پہنچ جائے گی۔

Leave a Reply