پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعظم خان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 10 روز آرام کریں گے اور انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اعظم خان …

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے

، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعظم خان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 10 روز آرام کریں گے اور انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

اعظم خان پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی بحالی کے عمل سے گزریں گے ، واضح رہے کہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے ، انہیں میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔