پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) بروز اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ …

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) بروز اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔

نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی

، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے ، اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 41 میچ کھیل چکی ہیں، 22 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 17 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے، دو میچ بے نتیجہ رہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔